امریکا کے ساتھ مذاکرات کل مسقط میں ہوں گے، ایران

تہران ۔5فروری (اے پی پی):ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ایٹمی مذاکرات سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعہ کی صبح تقریبا دس بجے منعقد ہوں گے۔العربیہ کے مطابق اسی تناظر میں وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا جمعہ کے روز عمان میں ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔ اس سے قبل …

تہران ۔5فروری (اے پی پی):ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ایٹمی مذاکرات سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعہ کی صبح تقریبا دس بجے منعقد ہوں گے۔العربیہ کے مطابق اسی تناظر میں وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا جمعہ کے روز عمان میں ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔ اس سے قبل ایسی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کہ ملاقات کے مقام اور طریقہ کار پر اختلافات کے باعث مذاکرات ناکام ہونے کے قریب ہیں۔

مزید خبریں