اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی جس دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا،ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی سمیت داخلی سلامتی اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال جبکہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر کرائمز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چینی سفیر نے کہا کہ …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات ،بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سےتعزیت وہمدردی کا اظہار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی جس دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا،ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی سمیت داخلی سلامتی اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال جبکہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر کرائمز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چینی سفیر نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی مگر سکیورٹی فورسزنے بروقت اور مؤثر رسپانس دیا۔ انہوں نے چینی سفیر کو چینی شہریوں اور ان کے پراجیکٹس کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں اور پراجیکٹس کی حفاظت بے حد عزیز ہے، چینی شہریوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لہٰذا اسی تناظر میں ان کی سکیورٹی کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے، پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کے لیےجدید چینی ٹیکنالوجی اور ساز وسامان معاون ثابت ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چینی سفیر نے اپنے شہریوں کی سکیورٹی بارے اقدامات پر شکریہ بھی ادا کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی چین کی جانب سے ہر موقع پر غیر متزلزل حمایت پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔








