بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ڈھاکہ ۔5فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، بنگلہ دیشی طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلا، صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر …

ڈھاکہ ۔5فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، بنگلہ دیشی طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلا، صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے۔

مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو باقاعدہ پالیسی بنا لیا ہے جبکہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیریوں کے قانونی حقوق اور مقامی ادارے کمزور ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔بنگلہ دیشی طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد اور منصفانہ رائے شماری کرائی جائے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔

مزید خبریں