کابل۔6فروری (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ خوست میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان طاہر احرار نے جمعہ کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو پیش آیا جب متاثرہ خاندان سرد موسم میں گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر استعمال کر رہا تھا، تاہم گیس کے …
افغانستان،گیس سلنڈر دھماکے سے 3 خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

مزید خبریں
کابل۔6فروری (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ خوست میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان طاہر احرار نے جمعہ کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو پیش آیا جب متاثرہ خاندان سرد موسم میں گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر استعمال کر رہا تھا، تاہم گیس کے اخراج کے باعث ہیٹر کا سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں3 خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخإی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








