29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے گزشتہ روز نکیال سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ 2003کے فائر بندی معاہدے کی پابندی کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں