25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کا 5 روزہ دورہ مکمل کر...

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کا 5 روزہ دورہ مکمل کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کشمیر پر اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ تعینات کرنے، پاک امریکہ تعلقات کو دوبارہ معمولات پر لانے کےلئے مفید ملاقاتوں پر مشتمل دورہ امریکہ مکمل کر لیا۔ اپنے 5روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور عالمی سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کے دروازے کھولے جانے کے بارے میں عالمی رہنماﺅں کو آگاہ کیا، گو کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا18سے 22ستمبر کا نیویارک کا یہ دورہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس سے خطاب کےلئے تھا تاہم انہوں نے اس موقع پر عالمی رہنماﺅں، تھنک ٹینکس اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان سے دہشتگرد عناصر کے خاتمے اور امن کی بحالی کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70904

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں