واشنگٹن ۔7فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے ساتھ امریکا کے مذاکرات خوش آئند انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی ممکنہ پیش رفت کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ تاس کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین سے متعلق آج ہونے والے مذاکرات “انتہائی …
روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔7فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے ساتھ امریکا کے مذاکرات خوش آئند انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی ممکنہ پیش رفت کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ تاس کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین سے متعلق آج ہونے والے مذاکرات “انتہائی اچھے” رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بات چیت کے نتیجے میں کچھ اہم ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔صدر ٹرمپ کے بیان کو یوکرین تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں ایک اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی مبصرین ان مذاکرات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔








