وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات، تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل اور طلبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سےمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر میر ویس شنواری نے ایم ایس ایف کے وفد کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ کینٹ پشاور میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل اور طلبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ …

پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سےمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر میر ویس شنواری نے ایم ایس ایف کے وفد کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ کینٹ پشاور میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل اور طلبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے طلبہ تنظیموں کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی صوبیہ شاہد بھی موجود تھیں جبکہ وفد میں خان زمان، جواد مروت، زاہد خان، شاہ زیب خان، عبداللہ آفریدی، کاشی خان، سیراج خان، حمزہ، حذیفہ اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی شریک تھے۔

مزید خبریں