اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):جیز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی تاکہ پاکستان میں شمولیتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، خاص طور پر خواتین اور غیر محفوظ کمیونٹیز کے لیے ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔ہفتہ کو جاری بیان کے …
جیز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):جیز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی تاکہ پاکستان میں شمولیتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، خاص طور پر خواتین اور غیر محفوظ کمیونٹیز کے لیے ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مرکزی موضوع ایک عملی فریم ورک تھا جو جدید مواقع کی تشکیل کرتا ہےجب اسمارٹ فونز، براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیاں ایک ساتھ آتی ہیں تو وہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ممکن بناتی ہیں۔
رہنماؤں نے اس بات پر غور کیا کہ کس طرح معتبر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، جدت اور مضبوط شراکت داریاں کنیکٹیویٹی کو حقیقی اقتصادی شمولیت میں بدل سکتی ہیں جس سے روزگار کے مواقع، مہارتوں کی ترقی اور مالی خدمات تک رسائی کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔جیز ورلڈ کے سی ای او نے زور دیا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تب ہی معنی خیز اثر ڈالتا ہے جب یہ روزمرہ زندگی کو بہتر بنائے۔ملاقات میں وہ کلیدی عوامل بھی زیر بحث آئے جوپاکستان میں مثبت تبدیلی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جن میں سستے اسمارٹ فونز، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور چھوٹے کاروباروں کو ترقی دینے کا موقع دینا شامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اس بات کو یقینی بنائے کہ لوگ کس طرح کام کرتے، سیکھتے اور کماتے ہیں، تاکہ ٹیکنالوجی میں کی جانے والی سرمایہ کاری وسیع تر مواقع اور شمولیتی اقتصادی ترقی میں تبدیل ہو سکے۔عامر ابراہیم نے جیز ورلڈ کی شمولیتی ترقی کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی توجہ ایسے پلیٹ فارمز اور شراکت داریوں کی تعمیر پر برقرار رکھے گی جو کنیکٹیویٹی کو صلاحیت میں بدل سکیں اور اس کے وژن بہترزندگی سب کیلئے کو آگے بڑھا ئیں۔








