کوئٹہ۔ 07 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ر) مہتا کیلاش ناتھ کوہلی کی تقرری نہایت اہم اور مثبت اقدام ہے ،پورے بلوچستان میں کوئی بھی شخص ان کے کردار اور ایمانداری پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ،حکومت صرف دعوے نہیں کر رہی بلکہ گڈ گورننس …
پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ر) مہتا کیلاش ناتھ کوہلی کی تقرری نہایت اہم اور مثبت اقدام ہے ،وزیراعلی بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 07 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ر) مہتا کیلاش ناتھ کوہلی کی تقرری نہایت اہم اور مثبت اقدام ہے ،پورے بلوچستان میں کوئی بھی شخص ان کے کردار اور ایمانداری پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ،حکومت صرف دعوے نہیں کر رہی بلکہ گڈ گورننس کے قیام اور میرٹ کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو شفاف اور مؤثر سروسز فراہم کی جا سکیں ۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند کی پوسٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی جس میں شاہد رند نے ایک صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے اور جسٹس (ر) مہتا کوہلی کی شفاف ساکھ اور کردار بلوچستان میں کسی سے ڈھکاچھپا نہیں ہے ۔
شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی میرٹ کے قیام اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ وزیراعلی نے اپنی پوسٹ میں صوبے میں گڈ گورننس کے فروغ اور میرٹ کی بالادستی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے شفاف اور مؤثر سروسز فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ اقدامات اسی عزم کا عملی مظاہرہ ہیں۔








