این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹرنےپنجاب،خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹرنےپنجاب،خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔ہفتہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 سے 10 فروری کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفبای متوقع ہے۔9 اور …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹرنےپنجاب،خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔ہفتہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 سے 10 فروری کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفبای متوقع ہے۔9 اور 10فروری کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خانخوشاب، جھنگ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخواہ کے متعدد علاقوں میں 9سے 10فروری کے دوران بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔چترال، دیر،سوات،کالام،کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،مالاکنڈ، کرم، وزیرستان، مانسہرہ،مہمند، بونیر، ہری پور،ابیٹ آباد، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی کرک،بنوں، اور کوہاٹ کے علاقے شامل ہیں۔گلگت بلتستان کے علاقوں میں 9 سے 10فروری کے دوران بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں9 سے 10 فروری کے دوران بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عوام برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔

 

مزید خبریں