سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جدہ میں مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

جدہ۔8فروری (اے پی پی):سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’’بلیو ڈیفینڈر 2026‘‘ جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر اختتام پذیر ہوگئی۔اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی رائل نیول فورسز اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشق کا مقصد فوجی تعاون کو بڑھانا اور تجربات کا تبادلہ تھا۔مشق میں متعدد فیلڈ اور ٹیکٹیکل صورتحال پر عملدرآمد …

جدہ۔8فروری (اے پی پی):سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’’بلیو ڈیفینڈر 2026‘‘ جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر اختتام پذیر ہوگئی۔اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی رائل نیول فورسز اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشق کا مقصد فوجی تعاون کو بڑھانا اور تجربات کا تبادلہ تھا۔مشق میں متعدد فیلڈ اور ٹیکٹیکل صورتحال پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا گیا۔

دونوں ملکوں کی فورسز نے اعلی سطح پر پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا جو آپریشنل صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔امریکی جنرل کمانڈ کے مطابق اس سال مشترکہ مشق میں 50 سے زیادہ امریکی اہلکاروں نے شرکت کی، جس میں ڈیمج کنٹرول، میری ٹائم انگیجمنٹ، یوایس نیوی، یوایس میرین کور اور یوایس سکیورٹی کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔اس مشق نے آپریشنل اور ٹیکٹیکل دونوں سطح پرباہمی تعاون کو بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔جدہ میں امریکی قونصل جنرل رفیق منصور نے بھی مشق دیکھی، ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ بحری مشق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط شراکت داری کی مثال ہے۔

مزید خبریں