نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چور، بیٹا نا فرمان ہے ، اسرائیلی وزیراعظم کے سابق سکیورٹی چیف نے راز فاش کر دیے

مقبوضۃ بیت المقدس۔8فروری (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چور ہیں اور ان کا بیٹا نا فرمان ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات …

مقبوضۃ بیت المقدس۔8فروری (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چور ہیں اور ان کا بیٹا نا فرمان ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے والد پر حملہ کیا تھا جس کے بعد اسے امریکا کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا۔

ایمی درور کے مطابق یہ حملہ اس نوعیت کا تھا کہ سکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔سابق سکیورٹی چیف نے نیتن یاہو کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ریستورانوں میں بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے۔ انہوں نے نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ چوری کے جنون میں مبتلا ہیں ، انہوں نے خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔ایمی درور کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں۔

انہوں نے ہی بینجمن نیتن یاہو کو پلی بارگین سے روکا تاکہ وہ با اثر عہدے پر برقرار رہ سکیں کیونکہ وہ اپنے بیٹے یائر کو اپنے والد کا جانشین بنتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بینجمن نیتن یاہو اکثر اپنی بیوی اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔سابق سکیورٹی چیف نے خواہش ظاہر کی کہ نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر جیل بھیجا جائے ، انہوں نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیلز کو ناکام بنایا اور تحائف وصول کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

مزید خبریں