سعودی حج ویزہ بائیو میٹرک کروانے کا آج آخری دن

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی حج ویزہ بائیو میٹرک کروانے کا آج (اتوار) آخری دن ہے،حج ویزہ کے حصول کے لیے 8 فروری تک بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کریں،عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹر …

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی حج ویزہ بائیو میٹرک کروانے کا آج (اتوار) آخری دن ہے،حج ویزہ کے حصول کے لیے 8 فروری تک بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کریں،عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹر آج بھی صبح 9 تا شام 5 کھلے رہیں گے،سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں ہو گا،عازمین حج پریشانی سے بچنے کے لیے فوری بائیو میٹرک مکمل کریں۔ترجمان نے کہا کہ بائیومیٹرک کی تصدیقی ای میل کا پرنٹ اپنے پاس محفوظ رکھیں،8 فروری سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانے کی ڈیڈ لائن آج ہے۔

مزید خبریں