نائیجیر،ٹرک حادثہ میں 30افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ابوجا۔9فروری (اے پی پی):نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں مسافروں اور سامان سے لدا ایک اوورلوڈ ٹرک تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، جس سے 30افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گیا جس سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ کانو …

ابوجا۔9فروری (اے پی پی):نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں مسافروں اور سامان سے لدا ایک اوورلوڈ ٹرک تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، جس سے 30افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گیا جس سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ کانو اسٹیٹ کے گورنر کے ترجمان باتورے داؤکن-ٹوپا نےبتایا کہ ٹرک شاہراہ پر سفر کے دوران گیزاوا لوکل گورنمنٹ ایریا کے گاؤں کوانار بارڈے کے قریب الٹ گیا۔ انہوں نے حادثے کی وجہ غفلت اور تیز رفتاری کو قرار دیا۔کانو اسٹیٹ کے گورنر ابّا یوسف نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مقامی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بروقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔