سیئول۔9فروری (اے پی پی):جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگ گی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا دو افراد کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ شنہوا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے دارالحکومت سیئول کے گرد واقع صوبے کے کاپیونگ کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد …
جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دو افراد دل کا دورہ پڑنے پرہسپتال منتقل

مزید خبریں
سیئول۔9فروری (اے پی پی):جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگ گی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا دو افراد کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ شنہوا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے دارالحکومت سیئول کے گرد واقع صوبے کے کاپیونگ کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد کو شدید زخمی حالت میں دل کا دورہ پڑنے پرہسپتال منتقل کیا گیا۔فوجی ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا اور یہ جنوبی کوریا کی فوج کا اے ایچ-1 ایس کوبرا ہیلی کاپٹر تھا، جسے مبینہ طور پر سروس سے ریٹائر کیا جا رہا تھا۔حادثے کے بعد کسی دھماکے یا آگ لگنے کی اطلاع نہیں ملی۔حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







