میکسیکو نے کیوبا کے لیے دو بحری جہاز وں پر امدادی اشیاء روانہ کر دیں

میکسیکو سٹی۔9فروری (اے پی پی):میکسیکو نےکیوبا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیےدو بحری دو جہاز روانہ کیے ہیں، جن میں 800 ٹن سے زائد غذائی سامان ہے۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز مشرقی بندرگاہ ویراکر ز سے روانہ ہوئے ہیں اور ان کے چار دن میں اپنی منزل پر پہنچنے کی توقع ہے۔ ایک …

میکسیکو سٹی۔9فروری (اے پی پی):میکسیکو نےکیوبا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیےدو بحری دو جہاز روانہ کیے ہیں، جن میں 800 ٹن سے زائد غذائی سامان ہے۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز مشرقی بندرگاہ ویراکر ز سے روانہ ہوئے ہیں اور ان کے چار دن میں اپنی منزل پر پہنچنے کی توقع ہے۔ ایک جہاز بنیادی غذائی اشیاء اور ذاتی صفائی کا سامان لے جا رہا ہے، جبکہ دوسرے جہاز میں خشک دودھ موجود ہے۔