واشنگٹن ۔9فروری (اے پی پی):امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے، جو تقریباً 8 کروڑ افراد کو متاثر کر سکتی ہے۔تاس نےاے بی سی نیوز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پنسلوانیا، نیو جرسی، نیویارک، کنکٹی کٹ، میساچوسے اور ورمونٹ میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ خاص طور پر نیویارک سٹی کو گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے کی …
امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید سردی کی لہر متوقع ،8 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9فروری (اے پی پی):امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے، جو تقریباً 8 کروڑ افراد کو متاثر کر سکتی ہے۔تاس نےاے بی سی نیوز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پنسلوانیا، نیو جرسی، نیویارک، کنکٹی کٹ، میساچوسے اور ورمونٹ میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ خاص طور پر نیویارک سٹی کو گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے کی سرد ترین سردیوں کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ بعض علاقوں میں شدید برفباری بھی متوقع ہے۔







