لبنان میں عمارت گرنے سےاموات 9 ہو گئیں

بیروت۔9فروری (اے پی پی):لبنان کے شہر طرابلس میں عمارت گرنے کے واقعے میں اموات بڑھ کر 9 ہو گئیں۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز طرابلس کے علاقے باب التبانہ میں پرانی عمارت منہدم ہوگئی ۔ امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مزید عمارتیں گرنے کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں نے قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے۔ …

بیروت۔9فروری (اے پی پی):لبنان کے شہر طرابلس میں عمارت گرنے کے واقعے میں اموات بڑھ کر 9 ہو گئیں۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز طرابلس کے علاقے باب التبانہ میں پرانی عمارت منہدم ہوگئی ۔ امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مزید عمارتیں گرنے کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں نے قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں رات گئے تک امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں جبکہ ایمبولینسیں موقع پر موجود رہیں۔

سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل عماد خریش نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 6 افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت دو بلاکس پر مشتمل تھی، جن میں ہر ایک میں چھ اپارٹمنٹس تھے۔ رہائشیوں کے اندازے کے مطابق حادثے کے وقت تقریباً 22 افراد عمارت کے اندر موجود تھے۔ طرابلس کے میئر عبد الحمید کریمہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر محفوظ عمارتوں کے باعث ہم طرابلس کو آفت زدہ شہر قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طرابلس میں ہمارے ہزاروں لوگ برسوں کی غفلت کے باعث بوسیدہ عمارتوں سے خطرے میں ہیں۔ واضح رہے کہ یہ چند ہفتوں کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔