اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ایوان بالا نے اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی درخواست پر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرائی۔ایوان بالا کے ارکان نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور ملک میں امن و امان …
سینیٹ میں اسلام آباد خودکش دھماکے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ایوان بالا نے اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی درخواست پر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرائی۔ایوان بالا کے ارکان نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے اور اسے ایک بڑا قومی سانحہ قرار دیا۔اسلام آباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایوان بالا نے اکثریتی فیصلے کے ذریعے سینیٹ اجلاس کا بقیہ کاروبار معطل کر دیا اور شہداء اور اسلام آباد خودکش حملے پر خصوصی بحث کے لیے قرارداد منظور کر لی۔








