لاہور۔9فروری (اے پی پی):چیئر مین پاکستان علما کونسل و وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بر ائے قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن بھارت مئی میں اپنی شکست کا بدلہ معصوم شہریوں سے لے رہا ہے،پاکستان میں تکفیر اور تشدد کو فروغ دینے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے پیر کے روز یہاں مقامی ہو ٹل میں منعقدہ …
بھارت مئی میں اپنی شکست کا بدلہ معصوم شہریوں سے لے رہا ہے، تشدد کو فروغ دینے والوں کو معافی نہیں ملے گی، حا فظ محمد طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
لاہور۔9فروری (اے پی پی):چیئر مین پاکستان علما کونسل و وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بر ائے قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن بھارت مئی میں اپنی شکست کا بدلہ معصوم شہریوں سے لے رہا ہے،پاکستان میں تکفیر اور تشدد کو فروغ دینے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے پیر کے روز یہاں مقامی ہو ٹل میں منعقدہ دہشت گردی کے خلاف علما و مشائخ اور دیگر مذاہب کے قائدین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص بھی تکفیر اور توہین کرتا ہے اس کو اور اس کے سہولت کاروں کو سخت سزا دی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ یہی تکفیری گروہ ہے جس کے کارندے ہر جگہ حملہ کرتے ہیں،یہ پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں،ہم سب کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے،اسلام آباد سانحہ نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں،جو بھی نفرت پھیلانے اور تکفیر کرنے کی کوشش کرے گا اسے نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بالکل صحیح کہا کہ ایک دھماکہ ہوتا ہے تو ننانوے حملوں کو نا کام بنا دیا جا تا ہے،یہ دہشت گرد اپنے سہولت کاروں کی مدد سے ملک میں داخل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے اداروں کی بر وقت کارروائی کا نتیجہ ہے کہ اسلام آباد دھماکہ کرنے والے دہشت گرد کے ساتھیوں کو پانچ گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں،جس طرح کی صحت کی سہولیات چاہیے ہوں گی ان کو ممکن بنائیں گے،ہم کل وہاں جائیں گے اور دوبارہ زخمیوں کی عیادت کریں گے، بہت سارے زخمیوں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرات و ہمت کا مظاہرہ کرنے والے عون عباس شہید کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اور عسکری ایوارڈ ملنا چاہیے،اس نوجوان نے اپنی قربانی د ے کر سینکڑوں کی جانیں بچا لیں،اگر وہ دہشت گرد اندر داخل ہو جاتا تو اس سے بھی زیادہ نقصان ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھما کے کے بعد پاکستا ن کے خلاف سارے اکائونٹ ہندوستان سے چل رہے تھے،ہمیں ان تما م حر بوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان میں دہشت گردی کی سہولت کاری افغانستان سے ہو رہی ہے،ہمیں کوئی شوق نہیں کہ جن کے لیے ہم نے اپنی جوانیاں دیں ان پر الزام لگائیں،لیکن یہی حقیقت ہے کہ افغانستان فرنٹ پر ہے اوراس کے پیچھے بھارت اور اسرائیل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہدا اور زخمیوں کے ورثا کی معاونت کے حوالے سے با ت چل رہی ہے۔اس موقع پرمولانا حسین اکبر، قاسم علی قاسمی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، مولاناکریم خان، مولانا محمد عاصم مخدوم ،حافظ محمد زبیر ،مفتی محمد رمضان سیالوی سیدکاظم رضا سمیت دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا اور کھڑے ہو کر ہا تھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا مظا ہرہ کیا۔اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی اور خوشحا لی کے لیے دعا بھی کی گئی ۔








