لاہور۔9فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کاخیرمقدم کیا۔ ملاقات میں صحت، تعلیم،اپنی چھت،اپنا گھر،ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ عالمی بینک …
مریم نواز سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی ملاقات، صحت، تعلیم اور آبپاشی میں تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔9فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کاخیرمقدم کیا۔ ملاقات میں صحت، تعلیم،اپنی چھت،اپنا گھر،ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور پنجاب میں جاری ٹورازم،ایجوکیشن، ہیلتھ، سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا۔
ملاقات میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔عالمی بینک کے وفد نے مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کیلئے سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ مالی استحکام اور قابل عمل کاروباری ماڈلز کے ساتھ مسلسل تعاون کا خواہاں ہے۔
ورلڈ بینک کے اشتراک سے کنیکٹڈ پنجاب پروگرام تیارکیاجا رہاہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک نہ صرف صوبے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی متحرک کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی، عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز اور ای-پروکیورمنٹ جیسے اقدامات گورننس سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے ذریعے سستی رہائش فراہم کررہے ہیں، مستحق افراد کے لیے نگہبان پیکج اورہمت کارڈ جیسی سماجی بہبود کی اسکیمیں شروع کی ہیں۔








