اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی سے جنوری 2026 کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں 5.5 ارب روپے کی بچت ہوئی، جو بہتر مالی نظم و ضبط اور اصلاحات پر مبنی حکمرانی کی عکاسی کرتی ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 13 ہزار روپے وظیفہ منظور کیا ہے اور کم آمدنی والے …
جولائی سے جنوری 2026 کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں 5.5 ارب روپے کی بچت ہوئی، پروفیسر احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی سے جنوری 2026 کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں 5.5 ارب روپے کی بچت ہوئی، جو بہتر مالی نظم و ضبط اور اصلاحات پر مبنی حکمرانی کی عکاسی کرتی ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 13 ہزار روپے وظیفہ منظور کیا ہے اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے اس پروگرام کو مزید 17 لاکھ خاندانوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وہ وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے آڈیٹوریم میں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر حکومتی اصلاحات پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں جاری اصلاحات کی کارکردگی اور نتائج کو سراہا گیا۔پروفیسر احسن اقبال نے بتایا کہ جولائی سے جنوری تک 7.2 کھرب روپے ٹیکس جمع کیے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 6.5 کھرب روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے 555 ارب روپے کی منظوری دی گئی، جن میں سے وزارتِ خزانہ نے 338 ارب روپے جاری کیے، جبکہ 272 ارب روپے پہلے ہی خرچ کیے جا چکے ہیں۔
وزیر نے بیرونی آمدنی میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے جنوری کے دوران ترسیلاتِ زر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ان اصلاحات سے ٹیکس چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ کرپشن سے متعلق تاثر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پاکستان کی غلط تصویر پیش کی گئی۔ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے کے مطابق رشوت کی شرح 27 فیصد بتائی گئی، جبکہ عام تاثر کے برعکس یہ 67 فیصد نہیں ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے ملک کے بارے میں بار بار منفی بیانیہ پھیلانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف مایوسی پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر نے بھی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور عالمی سطح پر بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بتدریج معاشی استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران مہنگائی میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جنوری میں موسمی عوامل کی وجہ سے معمولی اضافہ دیکھا ۔







