قومی خبر رساںادارہ اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کا خطاب

بیجنگ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گاو لی نے پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک پٹی ایک شاہراہ تصور کوحقیقی معنوں میںاجاگر کرنے میں پاکستانی میڈیا کی حمایت ا و عملی کردار کو سراہاہے۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بین الاقوامی میڈیا ہاوسز کے سربراہان اورنمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری …

بیجنگ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گاو لی نے پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک پٹی ایک شاہراہ تصور کوحقیقی معنوں میںاجاگر کرنے میں پاکستانی میڈیا کی حمایت ا و عملی کردار کو سراہاہے۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بین الاقوامی میڈیا ہاوسز کے سربراہان اورنمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک پٹی ایک شاہراہ تصور کوحقیقی معنوں میںاجاگر کرنے کے ضمن میں میڈیا کلیدی اہمیت کا حامل کردار اداکرسکتا ہے ، ایشیئن میڈیا ورکشاپ و میڈیا کواپریشن فورم 2017 ءکے نام سے اس تقریب میں پاکستان سمیت 126ممالک کے 300 سے زائد میڈیا کے اداروں کے سربراہان اورنمائندگان نے شرکت کی جس کا انعقاد چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ اورپیپلزڈیلی نے کیاہے۔ انہوں نے ایک پٹی ایک شاہراہ کے وژن و اقدام کو سمجھنے اوراس کے ادراک پر میڈیا ہاوسز کے کردار کی تعریف کی اورکہاکہ اس وژن کے عملی اطلاق سے عالمگیرسطح پر امن، ترقی ، خوشحالی اورتعاون کو فروغ ملے گا، ون بیلٹ ون روڈ اقدام میں دانشورانہ تعاون فراہم کرنے پر چین میڈیا کے تمام اداروں اورتھینک ٹینکس کا شکر گزار ہے ، گزشتہ چاربرسوں میں ون بیلٹ ون روڈ اقدام کے انتہائی مفید نتاےج سامنے آئے ہیں، اس اقدام کوعملی شکل دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اورہم مفید تعاون اورتعامل کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی رابطوں کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دنیاءسائنس اورٹیکنالوجی کے شعبے میں بے مثال تبدیلیوں سے گذررہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ون بلٹ ون روڈ وژن ایک ایسا منفرد اقدام ہے جس کے اہداف عملی مشاورت اوررابطوں کے بغیرممکن نہیں۔اس موقع پرایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ وژن شاندار ہے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے بعد کمزور معیشیتوں کے حامل ممالک میں انقلابی تبدیلیوں کی راہیں ہموار ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک پٹی ایک شاہراہ تصورکو اجاگرکرنے میں سوشل میڈیا کلیدی کردار اداکرسکتاہے۔

Leave a Reply