دبئی۔13فروری (اے پی پی):دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باصلاحیت نوجوان اور تائیکوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی سید ابو ہریرہ شاہ سے ملاقات کی۔ دبئی میں پاکستان قونصلیٹ جنرل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قونصل جنرل نے کھیل کے میدان میں ان کی نمایاں کارکردگی اور بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کردار …
دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد کی تائیکوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی سید ابو ہریرہ شاہ سے ملاقات

مزید خبریں
دبئی۔13فروری (اے پی پی):دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باصلاحیت نوجوان اور تائیکوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی سید ابو ہریرہ شاہ سے ملاقات کی۔
دبئی میں پاکستان قونصلیٹ جنرل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قونصل جنرل نے کھیل کے میدان میں ان کی نمایاں کارکردگی اور بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کردار کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے سید ابو ہریرہ شاہ کو تعریفی سند پیش کی اور مستقبل کے مقابلوں میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








