وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت اور صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

کوئٹہ۔ 13 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت اور صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد مکمل صحت اور دراز عمری کے لیے دعا کی ہے۔ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ان کے اسٹاف آفیسر سید امین نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد جا کر مولانا عبدالغفور حیدری …

کوئٹہ۔ 13 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت اور صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد مکمل صحت اور دراز عمری کے لیے دعا کی ہے۔ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ان کے اسٹاف آفیسر سید امین نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد جا کر مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔اس موقع پر انہوں نے مولانا کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری ملک کی ایک باوقار سیاسی و دینی شخصیت ہیں جن کی قومی و پارلیمانی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد مکمل صحت کے ساتھ اپنی قومی و سیاسی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کو کامل صحت و عافیت عطا فرمائے اور انہیں طویل و بابرکت زندگی نصیب کرے۔