وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سینیٹر مرحوم میر نبی بخش خان ڈومکی کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

کوئٹہ۔ 14 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر مرحوم میر نبی بخش خان ڈومکی کی اہلیہ، میر حسن خان ڈومکی کی والدہ اور صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی کی نانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کہا کہ خاندان کی بزرگ ہستی کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں …

کوئٹہ۔ 14 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر مرحوم میر نبی بخش خان ڈومکی کی اہلیہ، میر حسن خان ڈومکی کی والدہ اور صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی کی نانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کہا کہ خاندان کی بزرگ ہستی کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔