اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے موبائل اسکواڈ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر 15 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضبط کی گئی الیکٹرانک اشیاء میں 2520 فارن اوریجن ٹیبلٹس شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی …
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرانک اشیاء قبضے میں لے لیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے موبائل اسکواڈ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر 15 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضبط کی گئی الیکٹرانک اشیاء میں 2520 فارن اوریجن ٹیبلٹس شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔
ضبط شدہ الیکٹرانک آئٹم کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 151 ملین روپے لگایا گیا ہے۔یہ کارروائیاں قابل اعتماد انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئیں اور اسمگلنگ کو روکنے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت تعاون نے آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سمگلنگ کے خلاف کسٹمز انفورسمنٹ فارمیشنز کےان مُسلسل کامیاب آپریشنز کا سہر ا ایف بی آر کی ریسٹرکچرینگ اور انگل انفورسمنٹ کمانڈ کے سر ہے جو موجودہ حکومت کے تحت گورننس اصلاحات اور بہتر سروس ڈیلیوری کے مجموعی پالیسی اور وژن کا اہم حصہ ہے۔







