لاہور۔14فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری اور گلیات میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا ،تا ہم مری، گلیات، اسلام آباد / راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ …
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سردو خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔14فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری اور گلیات میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا ،تا ہم مری، گلیات، اسلام آباد / راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، لاہور،فیصل آباد ،جھنگ اور ساہیوال میں چند مقامات پرآندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ26سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح26فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 166فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 175، سی ای آر پی آفس 182 ،اے آر سی لاہور 161، ماڈل ٹائون 162،برکی روڈ243،عسکری ٹین153،علامہ اقبال ٹا ئون 185اورفیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں153ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔







