اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتے،کسی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اگر کوئی غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا تو یہ ٹھیک نہیں ۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ریڈ زون میں مختلف ممالک کے سفارتخانے ہیں جب وہاں راستے بند کئے جائیں …
بانی پی ٹی آئی کو کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتے،کسی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اگر کوئی غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتے،کسی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اگر کوئی غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا تو یہ ٹھیک نہیں ۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ریڈ زون میں مختلف ممالک کے سفارتخانے ہیں جب وہاں راستے بند کئے جائیں تو سفارت خانوں میں پریشانی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری کوئی ذاتی عناد نہیں ،ہماری اپنی قیادت مشکل حالات سے گزری ہے ، بیگم کلثوم نواز جن حالات سے اس دنیا سے گئیں وہ سب کے سامنے ہے ،ان کی بیماری کو تماشا بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تین ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی سے دسمبر میں ہوئیں ، الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ اکتوبر سے ہے، 2 دسمبر کو عظمیٰ خان سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ،9 دسمبر کو میڈیکل بورڈ بنا اور اسی دوران سلمان صفدر سے ان کی ملاقات ہوئی ،اس وقت آنکھ کے مسئلے کا ذکر نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز اور ممبر ان پارلیمان نے اگر دھرنا پارلیمان کے اندر دیا ہوا تھا تو ان کی موجودگی کی وجہ سے گیٹ بند ہوا ہوگا۔







