وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی سعودی وزیر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات، ٹرانسپورٹ، بحری امور اور علاقائی رابطوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے پاکستان کے ایم-10 موٹروے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے استنبول میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس صالح بن ناصر الجاسر کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ، بحری امور اور علاقائی رابطوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے پاکستان کے ایم-10 موٹروے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے استنبول میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس صالح بن ناصر الجاسر کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ، بحری امور اور علاقائی رابطوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی حکومت کو ایم-10 موٹرویہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس میں کراچی پورٹ سے حیدرآباد تک نیا راستہ شامل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس (پی پی پی) کے ذریعے اپنے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو جدید بنانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرا بھائی چارہ اور مذہبی روابط موجود ہیں، جو مضبوط معاشی اور تجارتی رجحانات سے تقویت پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی مرکز بننے کے لیے اپنے زمینی روابط اور تجارتی راہداریوں کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے بحری شعبہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

سعودی وزیر صالح بن ناصر الجاسر نے پاکستان کے مواصلاتی سیکٹر کو جدید بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خاص طور پر پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور زور دیا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور سڑکوں کی نگرانی جدید دور کی اہم ضروریات ہیں۔ دونوں وزراء نے سعودی مواصلاتی سیکٹر میں جاری ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور او آئی سی رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا تاکہ علاقائی تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایس ای ایس آر آئی سی کی ڈائریکٹر جنرل زہرہ زمرد سلجوق سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فوکس او آئی سی ممالک کے درمیان زراعت، اسلامی بینکنگ اور کیپیسٹی بلڈنگ میں تعاون کو وسعت دینا تھا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کیے جائیں اور خصوصی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں تاکہ او آئی سی ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت اور سماجی-معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔