لاہور۔14فروری (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے 16سے 17فروری کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق16فروری کو ہلکی بارشوں کا سسٹم ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں 17فروری کو بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، لیہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسی دوران ڈی جی خان کے بعض مقامات پر ژالہ باری …
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا

مزید خبریں
لاہور۔14فروری (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے 16سے 17فروری کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق16فروری کو ہلکی بارشوں کا سسٹم ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں 17فروری کو بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، لیہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسی دوران ڈی جی خان کے بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس، اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی نے کہا کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو چھونے سے گریز کریں، بوسیدہ اور خستہ عمارتوں میں رہائش نا رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں،سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہری تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








