گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چینی برادری کو نئے سال کی مبارکباد

کراچی۔ 14 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چینی برادری کو نئے سال کی مبارکباددی اور پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنیز نیو ایئر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر …

کراچی۔ 14 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چینی برادری کو نئے سال کی مبارکباددی اور پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنیز نیو ایئر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں چین کے قونصل جنرل سمیت عمان، تھائی لینڈ، روس، انڈونیشیا اور ترکیہ کے قونصل جنرلز سمیت گورنر بلوچستان اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معزز مہمانوں کے ہمراہ چائنیز نیو ایئر کا کیک کاٹا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ثقافتی تقریبات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کی روشن مثال ہیں۔