اسلام آباد میں سائیکل ریلی، آئی ٹی پی کا جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے (کل )اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی سائیکل ریلی کے سلسلے میں ٹریفک کا جامع ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے۔آئی ٹی پی کےعہدیدار نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ سائیکل ریلی صبح 7:00 بجے ایکسپریس چوک سے شروع ہوگی جو جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی سینٹورس تک جائے گی اور واپس ایکسپریس …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے (کل )اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی سائیکل ریلی کے سلسلے میں ٹریفک کا جامع ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے۔آئی ٹی پی کےعہدیدار نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ سائیکل ریلی صبح 7:00 بجے ایکسپریس چوک سے شروع ہوگی جو جناح ایونیو سے ہوتی ہوئی سینٹورس تک جائے گی اور واپس ایکسپریس چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صبح 7:00 بجے سے ریلی کے اختتام تک ٹریفک ڈائیورژن نافذ رہے گا۔درج ذیل مقامات پر ٹریفک کی تبدیلی اور متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔شاہین چوک ۔طیب اردگان انٹرچینج اور نائنتھ ایونیو کی جانب جانے والی ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔ شہری مارگلہ روڈ، فیصل چوک، فیصل ایونیو، ایف-8 سروس روڈ، ناظم الدین روڈ اور کاغان روڈ استعمال کریں۔نائنتھ ایونیو (ایف-9 پارک گیٹ نمبر 4 یو ٹرن)ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

مسافر ایف-8 سروس روڈ، کوہستان روڈ، ناظم الدین روڈ، کاغان روڈ اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ایف-8 ایکسچینج چوک۔جناح ایونیو کی جانب جانے والی ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔ شہری جوہر چوک، ناظم الدین روڈ، کوہستان روڈ، کاغان روڈ اور فیصل ایونیو استعمال کریں۔پمز لوپ۔خیابان راؤنڈ اباؤٹ کی جانب جانے والی ٹریفک کو خیابان انڈر پاس، فیصل ایونیو اور ابنِ سینا روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔ایف-7/1 کارنر۔جناح ایونیو جانے والی ٹریفک کو فیصل ایونیو، خیابان انڈر پاس (جی-7/2 لوپ) اور فضل الحق روڈ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔یوفون ٹاور۔جناح ایونیو کی جانب جانے والی ٹریفک کو ناظم الدین روڈ، مارگلہ روڈ، فیصل ایونیو، خیابان انڈر پاس اور فضل الحق روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔سعودی پاک ٹاور۔جناح ایونیو جانے والی ٹریفک کو ناظم الدین روڈ، مارگلہ روڈ، فیصل ایونیو، خیابان انڈر پاس اور فضل الحق روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اٹک پمپ / پی ایس او پمپ۔جناح ایونیو کی جانب جانے والی ٹریفک کو فضل الحق روڈ اور لقمان حکیم روڈ کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔کلثوم پلازہ / ناظم الدین روڈ۔جناح ایونیو کی طرف جانے والی ٹریفک کو کلثوم پلازہ انڈر پاس، مارگلہ روڈ، فیصل ایونیو اور خیابان انڈر پاس کی جانب موڑا جائے گا۔چاند تارا چوک۔جناح ایونیو کی جانب جانے والی ٹریفک کو چائنا چوک انڈر پاس، سیونتھ ایونیو اور فضل الحق روڈ کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ناظم الدین ٹی کراس۔ ایکسپریس چوک اور ڈی چوک جانے والی ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔

شہری کنسٹیٹیوشن ایونیو، مارگلہ روڈ اور فیصل ایونیو استعمال کریں۔جیو چوک۔ایکسپریس چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو فضل الحق روڈ اور لقمان حکیم روڈ کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ڈی چوک۔ایکسپریس چوک جانے والی ٹریفک کو کنسٹی ٹیوشن ایونیو، آبپارہ، سہروردی روڈ، سرینگر ہائی وے اور مارگلہ روڈ کی جانب موڑا جائے گا۔عہدیدار نے کہا کہ آئی ٹی پی اہلکار ریلی کے راستے پر تعینات رہیں گے تاکہ شہریوں کی رہنمائی کی جا سکے اور کسی بھی قسم کی دشواری کو کم سے کم رکھا جا سکے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریلی کے اوقات میں ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔