اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیائی سپورٹس جرنلسٹس کی کانگرس کا انعقاد لائق ستائش اور قابل تقلید ہے ،کانگرس سے نہ صرف ایشیا بلکہ ساری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آئے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایشین سپورٹس …
مشیر شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیائی سپورٹس جرنلسٹس کی کانگرس کا انعقاد لائق ستائش اور قابل تقلید ہے ،کانگرس سے نہ صرف ایشیا بلکہ ساری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آئے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک سے گفتگو میں کیا‘ جنہوں نے ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی صحافت کا کھیلوں کے فروغ اور اسکی ترقی میں اہم کردار ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے کا کردار بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن بھی کانگرس کے انعقاد اور اسکی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں منعقد ہ بین الاقوامی کانگرس سے دنیا بھر میں امن کا پیغام بھی جائے گا او رپاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر امجد عزیز ملک نے سردار مہتاب احمد خان کو اپنی کتاب ’دیوانے کا خواب ‘ پیش کی اور انہیں کانگرس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ واضح رہے کہ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس منفرد اور پہلی کانگرس میں ایشیا اور یورپ کے 33 ممالک کے 75 اور ملک بھر سے 120 سپورٹس جرنلسٹس شرکت کریں گے۔








