پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید جبکہ تین خواتین سمیت چار شہری زخمی ہو گئے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ تین خواتین سمیت …

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید جبکہ تین خواتین سمیت چار شہری زخمی ہو گئے
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ تین خواتین سمیت چار شہری زخمی ہو گئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے فائرنگ میں مارٹر گولے اور بھاری ہتھیار استعمال کئے جس کے نتیجہ میں 22 سالہ محمد رازق ولد عبدالخالق شہید جبکہ زخمی ہونے والوں میں ارم کوثر زوجہ مہتاب احمد، غلام فاطمہ زوجہ محمد معروف، کلثوم بیگم زوجہ محمود، 14 سالہ احسن کریم ولد عبدالکریم زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

Leave a Reply