اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے طویل ساحلی پٹی اور بے پناہ آبی وسائل سے نوازا ہے ملکی سطح پر ان بیش بہا بحری وسائل کے بارے میں ادراک نہیں پایا جاتا‘پاک چین اقتصادی راہداری کی فعالیت سے پاکستان کی سمندری سرگرمیوں میں بیش بہا اضافہ ہو گا۔ بندر گاہوں اور جہاز رانی …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اپنے پیغام میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے طویل ساحلی پٹی اور بے پناہ آبی وسائل سے نوازا ہے ملکی سطح پر ان بیش بہا بحری وسائل کے بارے میں ادراک نہیں پایا جاتا‘پاک چین اقتصادی راہداری کی فعالیت سے پاکستان کی سمندری سرگرمیوں میں بیش بہا اضافہ ہو گا۔ بندر گاہوں اور جہاز رانی کی صنعت کے مابین یہ تعاون قومی میری ٹائم سیکٹر کی مربوط ترقی کے لئے نہایت ہی اہم ثابت ہو گا۔میری ٹائم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ عالمی اقتصادیات خصوصاً بحری جہاز رانی میں بین الاقوامی میری ٹائم صنعت کے کردار کواُجاگر کرنے کے لئے ہر سال میر ی ٹائم کے عالمی دن کا انعقاد کیاجاتا ہے۔ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن نے اس سال اس دن کے لئے ” جہازوں، بندرگاہوں اور افراد کو منسلک کرنا“ کے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔سال2017 کے میری ٹائم کے عالمی دن کے موضوع کا مقصد جہازوں ، بندر گاہوں اور افرادکے ما بین موجودہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے تا کہ لوگوں اور عالمی معیشتوں کو آپس میں ملانے والی بحری تجارت اور بحری نقل و حمل کو محفوظ، پُر امن اور موثر بنایا جا سکے ۔








