اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری قوتوں کے اتفاق رائے سے امن اور سماجی و معاشی ترقی کی جانب مثبت پیش رفت ہوئی ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم کی پارلیمنٹ کی امور …
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا بیلجیئم کی امور خارجہ کمیٹی کے صدر ڈرک وینڈر مائیلن سے ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری قوتوں کے اتفاق رائے سے امن اور سماجی و معاشی ترقی کی جانب مثبت پیش رفت ہوئی ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم کی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے صدر ڈرک وینڈر مائیلن سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے انہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورے خطے کے لئے مرکزی ٹرانزٹ پوائنٹ بن سکتا ہے اس سے نہ صرف صوبے کے عوام بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ ملاقات کے دوران یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی بھی موجود تھیں۔








