راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو غلانئی، مہمند گیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے دہشتگردوں سے نجات حاصل کرنے میں پاک فوج کا ساتھ دینے پر مقامی قبائلیوں کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غلانئی، مہمند گیٹ کا افتتاح کیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو غلانئی، مہمند گیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے دہشتگردوں سے نجات حاصل کرنے میں پاک فوج کا ساتھ دینے پر مقامی قبائلیوں کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے دراصل امن اور استحکام حاصل کرنے کا راستہ ہیں۔ قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، کمانڈر پشاور کور اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن بھی موجود تھے۔








