ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کاسی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو پانی کے ایسے بے شمار ذخائر سے نوازا ہے جو ہمالیہ اور قراقرم کی بلندیوں سے جھرنوں کی صورت میں گرتے ہیں۔ وہ اپنی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے حالیہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ قدرت نے ایک …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو پانی کے ایسے بے شمار ذخائر سے نوازا ہے جو ہمالیہ اور قراقرم کی بلندیوں سے جھرنوں کی صورت میں گرتے ہیں۔ وہ اپنی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے حالیہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ قدرت نے ایک آزاد اور منفرد انداز میں پانی کے ذخائر سے اس زمین کو نوازا ہے، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ان قدرتی وسائل کو پاکستان کی پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیداکرنے کےلئے محفوظ رکھ سکے، پلاننگ کمیشن کو یہ یقین ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے اس کےلئے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری جس میں فصلوں کو پانی دینے کےلئے مناسب طریقہ کار، ایسی فصلیں اگانا جس میں پانی کم سے کم استعمال ہو اور فصلوں کو پانی دینے کے جدید طریقوں کومتعارف کرانا ہو، کی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ ملک کی مستقبل کی ترقی کا دار و مدار پاکستان کے آبی ذخائر میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے جس کےلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے، آبادی میں اضافہ نے پوری دنیا کی زمین اور پانی کے ذخائر پر بوجھ ڈالاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے لازمی ہے کہ آبی ذخائر کو محفوظ رکھا جائے۔

Leave a Reply