لاہور ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کا 50 رکنی وفد اکتوبر کے وسط میں ترکی کا ایک ہفتے کا دورہ کرے گا۔ دورہ کے دوران وفد "انجنیول" میں 17 اکتوبر سے موڈف فیئر سنٹر میں شروع ہونے والی میگا فرنیچر نمائش میں شرکت کے علاوہ نئی سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش اور کاروبار کے فروغ کیلئے ترک ماہرین اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کرے …
پاکستان فرنیچر کونسل کا 50 رکنی وفد اکتوبر میں ترکی کا دورہ کرے گا

مزید خبریں
لاہور ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کا 50 رکنی وفد اکتوبر کے وسط میں ترکی کا ایک ہفتے کا دورہ کرے گا۔ دورہ کے دوران وفد "انجنیول” میں 17 اکتوبر سے موڈف فیئر سنٹر میں شروع ہونے والی میگا فرنیچر نمائش میں شرکت کے علاوہ نئی سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش اور کاروبار کے فروغ کیلئے ترک ماہرین اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وفد ترکی میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتوں کے علاوہ جدید ترین فرنیچر آﺅٹ لیٹس اور فیکٹریوں کا دورہ کرکے فرنیچر میں جدید رجحانات اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری سے آگاہی حاصل کرےگا۔ پی ایف سی امریکا، جاپان، یورپی یونین اور خلیجی ممالک سمیت اہم غیر ملکی فرنیچر مارکیٹوں میں مارکیٹنگ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جبکہ فرنیچر انڈسٹری کے فروغ کیلئے نمائشوں کے انعقاد، بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت اور ویب سائٹس کے فروغ اور مارکیٹ تجزیہ پر توجہ مرکوز کرنے سمیت ہمہ جہت کوششیں کی جا رہی ہیں۔








