وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان کی ملاقات،الیکشن کے دوران سکیورٹی و دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)یار محمد خان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور سیاحت کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ‎گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)یار محمد خان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کے دوران سکیورٹی، امن و امان اور سیاحت کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ‎گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحے کے حوالے سے پوری معاونت کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ‎گلگت بلتستان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ‎الیکشن کے دوران اضافی نفری فراہم کرکے ‎ امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ‎محفوظ اور پُرامن ماحول خطے میں سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔