لاہورہائیکورٹ ،اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد بارے دائر درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

لاہور۔21فروری (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو ملزم واجد علی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہیں۔ بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل محمد امجد پرویز ، پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد …

لاہور۔21فروری (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو ملزم واجد علی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہیں۔ بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل محمد امجد پرویز ، پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ اور ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان سمیت دیگر پولیس افسران کو بھی طلب کیا ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی طلب کیا ہے۔