امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ اور عالمی سطح پر اس کی مستحکم پوزیشن بارے واضح اشارہ ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردارکو تسلیم کرنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارت اور عالمی برادری کو پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ اور عالمی سطح پر اس کی مستحکم پوزیشن بارے واضح اشارہ ملتا ہے۔ ہفتے کو …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردارکو تسلیم کرنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارت اور عالمی برادری کو پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ اور عالمی سطح پر اس کی مستحکم پوزیشن بارے واضح اشارہ ملتا ہے۔ ہفتے کو ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا اعتراف پاکستان کے عالمی سفارتی اثر و رسوخ کو بڑھانے میں ایک اہم قدم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان عالمی فورمز پر امت مسلمہ کی موثر نمائندگی کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کے حقوق اور مفادات کی وکالت میں پاکستان کے کردار کو تقویت ملی ہے جس سے پاکستان کا سفارتی اثر و رسوخ مزید مستحکم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی قیادت کے کردار کی تحسین بین الاقوامی تعلقات میں پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بناتی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین جنرل اور بہادر سپاہی قرار دیا۔

انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت اور پاکستان کے دفاع میں انمول شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر ملک کے تزویراتی کردار کے فروغ کے حوالے سے بھی ان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان خاص طور پر صدر ٹرمپ کی قیادت میں مضبوط تعلقات کی بھی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاک امریکا بڑھتے تعلقات اہم عالمی امور پر باہمی احترام اور تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گروہ، سیاسی جماعت یا فرد ریاست کی عملداری کو چیلنج نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی میں پیش آنے والے واقعات میں بعض گروہوں نے ریاست کی مخالفت کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے متنبہ کیا کہ ریاست کے کام میں خلل ڈالنے یا اس کے اداروں کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کی طاقت اور اتحاد غیر متزلزل رہے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کا عزم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے فیصلہ کن طور پر نمٹا جائے۔