اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت …
صدرِ آصف علی زرداری کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز اور بھرپور قوت سے جاری رہیں گے اور قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانی قوم کا سرمایہ ہے۔ صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبرِ جمیل کے لئے دعا کی۔








