گزشتہ ہفتے کے دوران 10اشیاءکی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران 10اشیاءکی قیمتوں میں کمی، 13 میں اضافہ جبکہ 30 اشیاءکی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا جبکہ ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں تقریباً 2.92 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران 10اشیاءکی قیمتوں میں کمی، 13 میں اضافہ جبکہ 30 اشیاءکی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا جبکہ ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں تقریباً 2.92 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، پیوستہ ہفتہ کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 223.47 پوائنٹس رہا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران یہ 225.21پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ایس پی آئی کا تعین تمام انکم گروپس کیلئے 2007, 2008=100 فارمولا اور 17 شہری مراکز میں 53 ضروری اشیاءکی بنیاد پر ہوتا ہے۔

Leave a Reply