سنگا پور میں فیکٹری کی پیداوار میں اگست کے دوران اضافہ

سنگاپور ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سنگا پور میں فیکٹری کی پیداوار میں اگست کے دوران توقع سے بڑھ کر اضافہ رہا۔الیکٹرانکس اور بائیومیڈیکل صنعت کی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث مجموعی مینوفیکچرنگ سرگرمی گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں19.1 فیصد زیادہ رہی۔سنگا پور کے اکنامک ڈیویلپمنٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں الیکٹرانکس کی مینوفیکچرنگ پیداوار 38.7 فیصد اور جولائی کے مقابلے49.4 فیصد زیادہ رہی۔

Leave a Reply