علامہ اقبال اسکالرشپس برائے سری لنکن اسٹوڈنٹس کے تحت 25سری لنکن طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سری لنکا کے 25 طلبہ علامہ اقبال اسکالرشپس برائے سری لنکن اسٹوڈنٹس کے تحت ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ طلبہ کا استقبال کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا گیا۔یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پاک۔سری لنکا اعلیٰ تعلیم تعاون پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا انتظام ایچ ای سی کر رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت طلبہ اپنی طبی …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سری لنکا کے 25 طلبہ علامہ اقبال اسکالرشپس برائے سری لنکن اسٹوڈنٹس کے تحت ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ طلبہ کا استقبال کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیا گیا۔یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پاک۔سری لنکا اعلیٰ تعلیم تعاون پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا انتظام ایچ ای سی کر رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت طلبہ اپنی طبی تعلیم ملک کے ممتاز اداروں، بشمول ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) کراچی اینڈ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (ایل یو ایم ایچ ایس) کراچی میں حاصل کریں گے،

دونوں یونیورسٹیوں کو سری لنکن میڈیکل کونسل کی طرف سے مکمل طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو ڈگریوں کی بین الاقوامی شناخت کو یقینی بناتے ہیں۔نئے آنے والے طلبہ کے علاوہ 430 سے زائد سری لنکن طلبہ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں جو طب، انجینئرنگ، بزنس اسٹڈیز، نیچرل سائنسز اور سوشل سائنسز سمیت مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تمام طلباء کا انتخاب ایک سخت اور مسابقتی عمل کے ذریعے کیا گیا ہے، پاکستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے اہلیت کے معیار کے مطابق۔ اسی اسکالرشپ پروگرام کے تحت سری لنکا کے مزید ایک سو طلباء آنے والے ہفتوں میں پاکستان آنے والے ہیں۔