اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مشتاق کائرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مشتاق کائرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں قمر زمان کائرہ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات اور ان کی سماجی وابستگیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے، جن کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔








