حیدرآباد۔ 22 فروری (اے پی پی):مقامی امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم عبدالغفور انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے طے پانے والا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معاہدہ ہے، جس میں عالمی بینک نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی …
عالمی بینک بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا پابند بنائے، عبدالغفور انصاری

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 22 فروری (اے پی پی):مقامی امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم عبدالغفور انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے طے پانے والا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معاہدہ ہے، جس میں عالمی بینک نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔
اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے حصے کا پانی روک لیتا ہے جس کے نتیجے میں کبھی اچانک پانی چھوڑنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اور کبھی فصلوں کی تیاری کے موقع پر پانی روک لینے سے زرعی اراضی خشک ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرزِ عمل سے نہ صرف ملکی معیشت متاثر ہو رہی ہے بلکہ کاشتکار بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ عبدالغفور انصاری نے مطالبہ کیا کہ عالمی بینک اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بھارت کو معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا پابند بنائے۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں آبی تنازع کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ اصولوں کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔








